نائیجر، ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 24 سکیورٹی اہلکار ہلاک
ابوجا (اے پی پی)نائیجیریا کی ریاست نائجر میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 24نائیجیرین سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔عرب نشریاتی ادارے کے مطابق نائجیرین فوج کے ترجمان میجر جنرل ایڈورڈ بوبا نے میڈیا کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر نے کدونا ایئرفیلڈ سے مینا کے لیے اڑان بھری لیکن کاڈونا اور مننا دونوں کے کنٹرول ٹاورز سے اس کا رابطہ منقطع ہونے کے بعد چوکوبا میں گر کر تباہ ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔