منی پور، شرپسندوں کے ساتھ جھڑپ میں3 افراد ہلاک
امپھال(این این آئی)شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور کے ضلع اکھرول میں جمعہ کوعلی الصبح مسلح شرپسندوں کے ساتھ جھڑپ میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق منی پور کے ضلع اکھرول کے گائوں تھوئی کوکی میں شرپسندوں کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 3افرادہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ کی صبح گائوں سے شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں ۔ فائرنگ کے بعد 3 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی۔ ہلاک شدگان میں 26سالہ جم خوگین ہاوکیپ ،35سالہ تھانگ کھوکائی ہاوکیپ اور24سالہ ہولینسن بائٹ شامل ہیں۔