جولائی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 80 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا، سٹیٹ بنک
کراچی (نیٹ نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے جولائی 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 80 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا۔ ایس بی پی اعلامے کے مطابق گزشتہ برس (2022) میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 اعشاریہ 26 ارب ڈالر تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق جون میں کرنٹ اکاؤنٹ 33 کروڑ ڈالر سرپلس تھا، جولائی کی درآمدات 24 فیصد کم ہوکر 4 اعشاریہ 22 ارب روپے رہیں۔ جولائی میں برآمدات 5 فیصد کم ہوکر 2 اعشاریہ 11 ارب ڈالر رہیں۔ جولائی میں ورکرز ترسیلات 19 فیصد کم ہوکر 2 اعشاریہ 02 ارب ڈالر رہیں۔