لاہور ہائیکورٹ: آئی جی سمیت دیگر کو جرمانوں کیخلاف دلائل طلب
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے ایف آئی اے سپیشل سنٹرل کورٹ کی جانب سے آئی جی پولیس اور آئی جی جیل کو جرمانے کیخلاف پنجاب حکومت ودیگران کی درخواست پر وکلا سے دلائل طلب کر لئے،عدالت نے سپیشل جج سنٹرل کورٹ کے فیصلے کیخلاف حکم امتناعی میں توسیع کر دی، لاہور ہائیکورٹ کے دو فاضل ججز حکومتی درخواست پر سماعت سے معذرت کر چکے ہیں، درخواست میں چوہدری پرویز الٰہی اور ایف آئی اے سپیشل سنٹرل کورٹ کے جج کو فریق بنایا گیا ہے۔