• news

لاہور ہائیکورٹ: پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف فریقین سے جواب طلب

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا ، جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست میں موقف اپنایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ،استدعا ہے کہ عدالت قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دے۔

ای پیپر-دی نیشن