• news

پتوکی میں گیس لوڈ شیڈنگ کا غیر اعلانیہ سلسلہ جاری

پتوکی (نامہ نگار) پتوکی میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کا غیر اعلانیہ سلسلہ جاری ہے۔ گھروں کے  چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔ شہری سلنڈر، لکڑیوں اور کوئلوں  پر کھانا پکانے پر مجبور ہیں۔ اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ موسم گرما میں بھی  سوئی گیس انتظامیہ نے اپنا رنگ دکھانا شروع کر دیا۔ سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ نے ناصرف گھریلو بلکہ کاروباری زندگی کو بھی بری طرح مفلوج کر دیا ہے۔ طالب علم اور دفتر، فیکٹریز میں جانے والے افراد ناشتہ سے بھی محروم ہوکر رہ گئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ سوئی گیس کی طرف سے موسم گرما میں ہی لوڈشیڈنگ اپنے عروج پر ہے۔ سخت سردی میں کیا حال ہوگا۔ شہریوں اور سماجی حلقوں نے چیف جسٹس، وزیر اعظم پاکستان،صوبائی وزیر پٹرولیم، ڈپٹی کمشنر قصور اور معدنی وسائل سمیت سوئی گیس کمپنی کے اعلی افسران  سے  پریشر میں کمی، لوڈشیڈنگ اور مصنوعی بندش کا نوٹس لیکر شہریوں کو پریشانیوں سے نجات دلانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن