ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری مال و زر سے محروم
لاہور (نامہ نگار) شہر میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے کروڑوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ چوروں نے ہربنس پورہ میں اویس کے گھر تالے توڑ کر 2کروڑ 9لاکھ 15ہزار، زیورات، گھڑیاں اور دیگر سامان، مسلم ٹاؤن میں شیخ فرحان کے گھر کے تالے توڑ کر 15 لاکھ زیورات، نقدی، گھڑیاں اور دیگر سامان، باغبانپورہ میں وحید الرحمن کے گھر کے تالے توڑ کر 12لاکھ 50ہزار روپے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان چوری کرلیا۔ ڈاکوؤں نے جوہر ٹاؤن میں بینک سے پیسے نکلوا کر آنے والے داؤد سلمان سے 14لاکھ 88ہزار ، شمالی چھاؤنی میں نصیر احمد سے 4لاکھ 11ہزار اور موبائل فون، کاہنہ میں صفیان سے 55 ہزار، سندر میں جبار سے 32 ہزار اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں نورین سے 26 ہزار اور موبائل فون، ماڈل ٹاؤن میں امیر احمد سے 8 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ہیں۔ چوروں نے شادمان ،نشتر کالونی، شیراکوٹ، نولکھا، مزنگ اور لوئر مال میں سے 6 کاریں جبکہ کاہنہ، اسلام پورہ، لاری اڈہ، شادمان، شاہدرہ، جنوبی چھاؤنی، غازی آباد، غالب مارکیٹ، فیکٹری ایریا، پرانی انارکلی اور رنگ محل سے 12 موٹر سائیکلیں چوری کرلی ہیں۔