• news

سعودی ولی عہد سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعلقات سمیت اہم امور پر مذاکرات

جدہ (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی جدہ میں ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بھی موجود تھے جب کہ ایرانی وفد کے حکام نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔یہ ملاقات ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ سعودی عرب کے دوران ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان مارچ میں ہونے والے معاہدیکے بعد ایرانی وزیر خارجہ کا سعودی عرب کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں شراکت داری کے مواقع تلاش کرنے کا جائزہ لیا گیا،  ملاقات میں حالیہ بین الاقوامی اور علاقائی معاملات بھی زیر غور  آئے۔

ای پیپر-دی نیشن