• news

معیشت کیلئے عزم غیر متزلزل ، توانائی ، بجلی شعبے کی اصلاحات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے : وزیراعظم 

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی،اے پی پی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ ہر طبقے کے تعاون سے پاکستان کے خواب کو آگے بڑھانا ہے۔معاشی چیلنجز کے باوجود معیشت کیلئے عزم غیر متزلزل ہے۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ معاشرے کے ہر طبقے کے تعاون سے پاکستان کو آگے لے جانا ہے۔ تاجر سے وکلا،کسان سے انجینئر تک اور فنکار سے ڈاکٹر تک معاشرے کا ہرطبقہ پاکستان کے خواب کی تعبیر میں معاونت کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس متنوع تعاون کے ساتھ ملک کے روشن اورخوشحال مستقبل کے لئے سفر جاری ہے۔علاوہ ازیںؒ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے جڑانوالہ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی اور وفاقی وزرا ان کے ہمراہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج کو دورے کی تیاریوں کی ہدایت دے دی گئی ہے، دورے میں نگران وزیراعظم متاثرہ گرجا گھروں کا دورہ اور متاثرہ افراد سے ملیں گے۔ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر فخر عالم عرفان ،وزےر بجلی وپےٹرولےم محمد علی اور سینیٹر رحمت اللہ کاکڑ نے الگ الگ ملاقاتےں کےں ۔نگران وزےر اعظم نے مےر سرفراز ڈومکی کی عےادت بھی کی ۔چےف سےکرٹری سندھ ڈاکٹر فخر عالم سے ملاقات میں وزیرِاعظم نے ڈاکٹر فخر عالم عرفان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینگے۔وزیرِ توانائی، بجلی اور پیٹرولیم محمد علی سے ملاقات میں نگران وزیرِاعظم نے کہا کہ ملک میں توانائی و بجلی شعبے کی اصلاحات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ توانائی و بجلی شعبے کی اصلاحات ملکی معاشی استحکام و ترقی کیلئے انتہائی کلیدی ہیں۔نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ سے سینیٹر مظفر حسین شاہ نے ملاقات کی۔وزیراعظم کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انوار الحق کاکڑ سے سابق صوبائی وزیر حاجی محمد خان نے بھی ملاقات کی۔نگراں وزیراعظم نے ڈاکٹر فخر عالم عرفان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دینگے۔نگران وزیراعظم سے سابق وزیر خزانہ بلوچستان محمد عاصم کرد گیلو اور سابق وزیر داخلہ بلوچستان ملک عنایت اللہ کاسی نے بھی ملاقات کی۔
نگران وزیراعظم 

ای پیپر-دی نیشن