• news

ہالینڈ میں ملعون سیاستدان کی قرآن پاک کی بے حرمتی، پاکستان کی مذمت


دی ہیگ، اسلا م آبا د (نوائے وقت رپورٹ،خصوصی نامہ نگار) سویڈن کے بعد ہالینڈ میں بھی پولیس کی موجودگی میں قرآن پاک کی بیحرمتی کا واقعہ پیش آگیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ہالینڈ کے معلون سیاستدان اور انتہاپسند سفید فام پارٹی کے رہنما نے ترکیہ کے سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کی بیحرمتی کی ناپاک جسارت کی۔ ملعون شخص کے ساتھ 2 اور افراد بھی موجود تھے۔ ملعون ڈچ سیاستدان کی جانب سے قرآن پاک کی بیحرمتی کو روکنے کے لیے درجنوں مسلمان پہنچے تاہم پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔ علاوہ ازیں پا کستان نے ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیا ن میں کہاکہ دی ہیگ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ایک اور اشتعال انگیز اور انتہائی جارحانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔دانستہ اسلامو فوبک عمل دنیا بھر کے 2 ارب مسلمانوں کے جذبات کو گہرا ٹھیس پہنچاتا ہے۔ 
قرآن پاک بےحرمتی 

ای پیپر-دی نیشن