• news

حسان نیازی کی بازیابی کیس کا تحریری فیصلہ جاری، معاونت کیلئے وکلاء 25 اگست کو طلب

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے حسان نیازی کی بازیابی کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ گذشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے حسان نیازی کے والد کے وکلاء کو معاونت کیلئے 25 اگست کو طلب کر لیا۔ حسان نیا زی سے گھر والوں کی ملاقات کیلئے پنجاب حکومت کے وکلاء کو معاونت کیلئے مہلت دے دی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، پراسیکیوٹر نے معا ملے پر معا ونت کیلئے وقت دینے کی استدعا کی۔ سر کا ری وکیل کے مطابق حسان نیازی کو انسداد دہشتگردی عدالت نے مفرور قرار دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن