• news

محنت کشوں کاجان لیوا مہنگائی کے خلاف 22اگست سے احتجاجی مظاہروں کا اعلان


لاہور (نیوز رپورٹر) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی حکمران اشرافیہ کی مسائل سے چشم پوشی، کم از کم تنخواہ کا نوٹیفکیشن نہ ہونے، صنعتوں و مالیاتی اداروں میں قوانین محنت کا اطلاق نہ ہونے کے خلاف آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کے زیر اہتمام محنت کش 22اگست کو لاہور کے تمام صنعتی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ آج فیڈریشن کے اجلاس کی صدارت مرکزی جنرل سیکرٹری روبینہ جمیل نے کی ۔ روبینہ جمیل، انور گجر، میاں خالد، رانا مصوم نے مہنگائی‘ اشیائے ضروریہ ‘ بجلی ،گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافے کو عوام دشمن اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا سوشل سکیورٹی مزدوروں کا اپنا ادارہ ہے جس کا اولین مقصد محنت کش طبقے اور اہل و عیال کا علاج معالجہ کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ کو چاہئے کہ وہ پہلے سے موجود ہسپتالوں کے حالات کار بہتر بنائیں اور اس کے ساتھ ساتھ نئے ہسپتال بھی قائم کریں نہ کہ سوشل سکیورٹی کے ہسپتالوں پر بوجھ ڈالیں۔ قائدین نے تمام محنت کشوں سے اپیل کی کہ وہ بھرپور طریقے سے مظاہروں میں شرکت کریں ۔

ای پیپر-دی نیشن