• news

 وزیر پرائمری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر کا لاہور کے چار ہسپتالوں کا دورہ 


لاہور (نیوز رپورٹر)وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے لاہور میں واقع چار تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں سمن آباد ، سوڈی وال، غازی آباد اور میاں میر کا اچانک دورہ کیااور ان ہسپتالوں میں کام کرنے والے کنسلٹنٹ ڈاکٹروں کی حاضری کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ انہوں نے کہا محکمہ پرائمری ہیلتھ میں نااہل اور کام چور افراد کی کوئی گنجائش نہیں۔ مریضوں کے علاج معالجے اور انہیں ضروری سہولتوں کی فراہمی کے معاملے میں زیرو ٹالرنس سے کام لیا جائے گا۔ اس موقع پر سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر فیصل ملک اور ڈسٹرکٹ منیجر پی ایچ ایف ایم سی شاہد ندیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے لاہور کے ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں ایمرجنسی، ان ڈور وارڈز، لیبارٹریوں، فارمیسی، الٹراساو¿نڈ اور دیگرکے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا، زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کے مسائل معلوم کئے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ لیبارٹریوں کا کوالٹی کنٹرول مزید بہتر کیا جائے اور مریضوں کو ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن