• news

الیکشن کمیشن اپنے فیصلے اور جاری شیڈول پر نظر ثانی کرے:مخدوم سید احمد محمود


لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر،سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نےالیکشن کمیشن سے مقرر وقت پر انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے کہا ہے کہ ملکی معاشی حالات بد سے بدتر ہوچکے ہیں۔الیکشن کمیشن کے حالیہ اعلان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ نئی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیوں میں چار ماہ لگیں گے۔ یہ اعلان ہمارے لئے تشویش اور مایوسی کا باعث بننے سمیت آئین کے برعکس تاخیری حربے مزید پیچیدگیوں کا باعث بنے گا ۔پاکستان پیپلز پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے فیصلے اور جاری کردہ شیڈول پر سنجیدگی سے نظر ثانی کرے۔ ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئین کے آرٹیکل 224 کے مطابق انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔

ای پیپر-دی نیشن