نظام المدارس پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس
لاہور خصوصی نامہ نگار )نظام المدارس پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس نظام المدارس پاکستان کے مرکزی صدر مفتی امداد اللہ قادری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری، ناظم امتحانات عین الحق بغدادی، مفتی غلام اصغر صدیقی سمیت رہنماو¿ں نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں شدت پسندی،متشدد رویوں اور انتہاءپسندی کے تدارک کےلئے مدارس کو جو نصاب امن دیا گیا اسکے ثمرات اور ضرورت و اہمیت پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں تخصص فی ا لتفسیر، تخصص فی الحدیث، تخصص فی الفقہ، تخصص فی التصوف کے نصاب کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعے جڑانوالہ کے پرتشدد واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری نے کہاؒ اسلام کسی بھی مذہب کے مقدسات کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیتا۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ اجلاس میں ایک قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ جلائے جانے والے چرچز اور گھروں کی تعمیر نو و بحالی کے اخراجات حکومت ادا کرے۔ علامہ عین الحق بغدادی ناظم امتحانات نے کہا کہ ہم نے مدارس کو عصر حاضر کے چینلجز سے مقابلہ کرنے کےلئے ہر طرح سے تیار کیا ہے۔ نصاب کی تشکیلِ جدید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تجدیدی کارنامہ ہے۔