اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ ہونے لگا ، ایک روز میں 7 نئے کیس
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ ہونے لگا، حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے۔ڈی ایچ او نے بتایاکہ اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 28 ہو گئی۔ ڈی ایچ او کے مطابق رواں سیزن ڈینگی سے متاثرہ مریضوں میں 79 فیصد مرد ،21 فیصد خواتین شامل ہیں ،دیہی علاقوں میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 5 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ ڈی ایچ او کے مطابق شہری علاقوں میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے 2 افراد متاثر ہوئے ۔ ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 18 ہو گئی۔ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آبادکے شہری علاقوں میں ڈینگی سے ابتک 10 افراد متاثر ہوئے۔