سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیموں کے 13 دہشتگرد گرفتار کر لئے
ملتان، لاہور (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار) سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے13 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 55خفیہ آپریشنز کئے گئے اور کالعدم تنظیموں 13مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ دھماکہ خیز و دیگر ممنوعی مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔گرفتار دہشت گردوں میں جلات خان‘ جنت خان‘ کشف رسول‘ اسرار خان‘ صاحبزادہ‘ نذیر‘ عبدالسلام‘ عامر خان‘ اسد اللہ معاویہ‘ امیر خان‘ ممتاز خان‘ انور خان اور غلام رحمان شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیموں تحریک طالبان پاکستان‘ داعش‘سپاہ صحابہ پاکستان اور القاعدہ سے ہے۔ ان دہشت گردوں کی گرفتاری لاہور‘ بہاولپور‘گوجرانوالہ‘منڈی بہاو¿الدین‘ راولپنڈی‘چنیوٹ‘ قصور اور ملتان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی۔ دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز 2360 گرام، آئی ای ڈی بم1، ڈیٹونیٹرز 11، حفاظتی فیوز تار 26 فٹ، پستول 30 بور 1، گولیاں 6، جھنڈے 4‘ کالعدم تنظیم کے 71 پمفلٹس، 93 کے سٹیکرز اور 46475روپے نقدی برآمد کی گئی ہے۔ دہشت گردوں نے تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور وہ اہم تنصیبات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔ گرفتار مبینہ دہشت گردوں کے خلاف لاہور‘گوجرانوالہ‘راولپنڈی‘فیصل آباد‘شیخوپورہ‘بہاولپوراور ملتان میں 10 ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کے لیے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی آپریشنز