• news

ڈی جی خان،میٹرک کی پوزیشن ہولڈرطالبہ مالی حالات کے سبب تعلیم چھوڑنے پر مجبور

ڈیرہ غازی خان(آئی این پی ) ڈیرہ غازی خان میٹرک بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی راجن پور کی عبیرہ غربت کے باعث تعلیمی سلسلہ ادھورا چھوڑنے پر مجبور ہے۔ عبیرہ کے گھر کے حالات کافی خراب ہیں، اس کے پانچ بہن بھائی ہیں جب کہ عبیرہ کا نمبر دوسرا ہے۔ عبیرہ کا کہنا ہے کہ اسے پڑھنے کا بہت شوق ہے مگر والد کی اتنی آمدنی نہیں، والد ڈرائیور ہیں ، ٹیوشن کے  پیسے نہیں نکل سکتے ۔  ہونہار طالبہ نے بتایا کہ بڑی بہن نے بھی ایف ایس سی کرکے چھوڑ دیا ہے۔ عبیرہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اگر اسے سپورٹ کیا جائے تو وہ اپنے والد کا بازو بن سکتی ہے، اور ملک کا نام بھی روشن کرسکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن