لاہور ہائیکورٹ: نگران حکومت کو کام سے روکنے کی درخواست کا تحریری حکم جا ری
لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے نگراں حکومت کو کام سے روکنے کی درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن سے 7 ستمبر کو تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ آفتاب باجوہ کی درخواست پر جاری تحریری حکم میں کہا گیاکہ سرکاری وکیل نے نشاندہی کی کہ الیکشن کمشن کو نوٹس جاری نہیں ہوا۔