• news

خیبر پی کے سے تحریک انصاف کا صفایا کر دیں گے: پرویز خٹک

نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے کہا ہے کہ خیبر پی کے میں تحریک انصاف کا صفایا کر دیں گے۔ صوبے کے عوام پی ٹی آئی کو چھوڑ چکے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے کارکنوں کو گمراہ کیا۔ سیاسی کارکنوں کی تربیت کرنا قائد کی ذمے داری ہوتی ہے۔ لیڈر قوم کو تعلیم اور تہذیب سکھاتا ہے۔ پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو پی ٹی آئی کے لوگ سوشل میڈیا پر گالیاں دیتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن