• news

قصور: شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی‘ الٰہ آباد میں خاتون سے زیادتی

قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور اور اس کے نواح میں اوباش ملزموں نے اسلحہ کے زور پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے کر دو لڑکیوں کو گینگ ریپ اور زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور بتانے پر نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔ مقامی پولیس نے دونواں الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ حاجی پارک کی رہائشی (س) نے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میں طلاق یافتہ خاتون اور ملزم شریف عرف لازر نے مجھے شادی کا لارا دے رکھا تھا اور چند روز قبل شادی کی غرض سے نیا لاری اڈا بلایا، ملزم کے ساتھ اس کے تین اور ساتھی بھی تھے۔ ملزم نے بتایا کہ میرا نام شریف نہیں لازر ہے اور میرا عیسائی مذہب سے تعلق ہے، تم اسلام چھوڑ دو تو شادی کر لیتے ہیں۔ میرے انکار پر ملزموں نے سر پر اسلحہ تان لیا اور زدوکوب کیا‘ وہ مجھے نیا لاری اڈا پھینک کر فرار ہوگئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ پولیس تھانہ صدر نامزد ملزمان کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کر کے مصروف کارروائی ہے جبکہ رضیہ بی بی زوجہ امانت نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ ملزم ارشد ولد شفیع اور اس کے ایک نامعلوم ساتھی نے مجھے پلاٹ خرید کروانے کے بہانے سے الہ آباد چوک کنگن پور روڈ بلایا اور گاڑی میں بیٹھنے کو کہا اور گاڑی میں بیٹھتے ہی پسٹل تان لیا اور کار کے اندر مجھے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ساتھ ہی ویڈیو بھی بنائی۔

ای پیپر-دی نیشن