• news

واٹس ایپ نے ایچ ڈی تصاویر بھیجنے کا فیچر متعارف کرادیا

 کیلیفورنیا (آئی این پی ) میٹا کی ذیلی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایچ ڈی کوالٹی میں تصاویر بھیجنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ فیس بک پوسٹ میں سی ای او مارک زکر برگ نے بتایا کہ واٹس ایپ میں ایچ ڈی فوٹو کا فیچر شامل کیا جارہا ہے۔ یہ نیا فیچر صارفین کو تصویر کی ہائی ڈیفینیشن ریزولوشن کو محفوظ کرنے میں مدد دے گا چاہے تصویر اینڈرائیڈ، آئی او ایس یا پھر ویب سے بھیجی جائے۔ یہ ایچ ڈی تصاویر نیچے کی جانب بائیں ہاتھ پر ایک چھوٹے سے ایچ ڈی لوگو کے ساتھ سامنے آئیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن