الہ آباد: ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں مسافروں سے زائد کرایہ وصولی جاری
الہ آباد/ٹھینگ موڑ (نمائندہ نوائے وقت) الہ آباد سے مختلف شہروں کو جانے والی مسافر گاڑیاں مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے لگیں اے سی کوچز کی ناقص صورتحال اے سی خراب‘ کئی گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈر نصب ہیں جو کسی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق الہ آباد سے قصور ‘ لاہور اور دیگر شہروں کو جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان مسافروں کو لوٹنے لگے ۔ شہریوں نے ڈی سی قصور اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔