سانگلہ ہل:سرکاری اراضی کے غیر قانونی مالکانہ حقوق کی فراہمی کا معمہ ،3تحصیلدار، 5اہلکار معطل
سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت) بورڈ آف ریونیو پنجاب کے سینئر ممبر نبیل جاوید نے سانگلہ ہل میںسرکاری اراضی کی غیر قانونی ملکیتی حقوق کی فراہمی اور جعلی ڈیڈ کے معاملات میں ملوث 3 تحصیلداروں سمیت 8 اہلکاروں کو پیڈا ایکٹ کے تحت معطل کردیا،جن میں سانگلہ ہل کے تحصیلدار زاہد حسین شاہ،سابق تحصیلدار اظہر حسین حال تعینات چونیاں،سابق تحصیلدار سلمان کریم خان حال تعینات ٹوبہ ٹیک سنگھ، ہیڈ کلرک کالونی وسیم احمد عزیز،سابق رجسٹری محرر محمد اعجاز،ڈی سی آفس ننکانہ کے جونیئر کلرک محمد محسن رفیق،جونیئر کلرک صہیب،سینئر کلرک محمد راشد شامل ہیں۔