• news

قصور: شہری پر تشدد کا معاملہ‘ ڈی پی او کا نوٹس‘ 2 ملزم گرفتار

قصور(نمائندہ نوائے وقت) شہری پر تشدد کا معاملہ ڈی پی او قصورکا سخت نوٹس، دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ملزم شہری کو زنجیر کیساتھ باندھ تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ملزم نعمان وغیرہ عقیل کو اپنے ڈیرے بھچر گاؤں لیجا کر تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ دونوں فریقین کا راجہ جنگ کے علاقہ میں زمین کا تنازعہ چل رہا تھا اور راجہ جنگ میں مقدمات بھی درج ہیں۔ ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ تھانہ کوٹ رادھاکشن پولیس نے مقدمہ درج کر کے 2 ملزموں نعمان اور تحسین کو گرفتار کر لیا ۔ 

ای پیپر-دی نیشن