بروقت انصاف کی فراہمی کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا :شہزاد ہنجرا
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری شہزاد ہنجرا نے کہا ہے کہ آج معاشرے میں بے چینی، اقربا پروری،لوٹ کھسوٹ، ناجائز منافع خوری،ملاوٹ، لاقانونیت،دوسروں کے حقوق کو غصب کرنے و جملہ جرائم و قبیع معاشرتی بیماریوں کا واحد حل صرف ایک ہی ہے کہ قانون کی عملداری یقینی بنائی جائے بروقت انصاف کی فراہمی کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ۔