کسانوں کے خراب میٹر تبدیل کئے جائیں: شہادت علی
پتوکی (نامہ نگار) ضلعی صدر کسان اتحاد شہادت علی بھٹی‘ محمد امجد جنرل سیکٹری‘ محمد یحییٰ کنول سینئرنائب صدرپنجاب ریحان اکبر، مشتاق احمد ڈھکو، افتخار شاکر، محمد وسیم کسان اتحاد کے وفد نے آج ایس ای قصور جمشید احمد سے میٹنگ کی جس میں شہادت علی بھٹی نے کہا کہ کسانوں کے خراب میٹر تبدیل کئے جائیں۔ کسانوں کو جو اور ریڈنگ‘ ایوریج ڈیٹکشن ڈالی اور جتنے بھی کسانوں کو مسائل ہیں وہ فوری حل کیئے جائے ایس ای جمشید احمد نے ضلعی صدر شہادت بھٹی کو مسائل حل کرانے کی یقین دھانی کرائی۔