آنے والا دور مسلم لیگ (ن) کا ہے: عارف خان سندھیلہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سابق رکن صوبائی اسمبلی و امیدوار پی پی 140 عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ آنے والا دور (ن) لیگ کا ہے ملک اور قوم کو بحرانوں کے گرداب سے یہی جماعت نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر کے عوام کو مشکلات سے نجات دلا سکتی ہے، (ن) لیگ نے مشکل حالات کا عوام کی طاقت سے اقتدار میں آنے کے بعد ڈٹ کر مقابلہ کر کے دہشت گردی جیسے آسیب اور توانائی کے بحران کا خاتمہ اور مہنگائی کے بڑھتے ہوئے سمندر کو روک کر لوگوں میں جینے کی امنگ پیدا کی اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔