• news

قصور: معمولی لڑائی جھگڑے پر مخالفین کے تشدد سے ایک شخص جاں بحق

قصور (نمائندہ نوائے وقت) تھانہ راجہ جنگ کی حدود میں معمولی لڑائی جھگڑے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ راجہ جنگ کی حدود میں نعمان اور طاہر کا ملزمان شعمون،زبیر،ریاض سے معمولی لڑائی جھگڑا ہوا جس کے نتیجہ میں نعمان کو شدید چوٹیں آئیں ورثا اس کو ہسپتال رائیونڈ لے گئے جہاں پر کو جاں بحق ہو گیا پولیس تھانہ راجہ جنگ موقع پر پہنچ گئی اور بتایا ہے کہ جانچ پڑتال جاری ہے حسب ضابطہ کارروائی ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن