سانحہ جڑانوالہ ، ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی : دفتر خارجہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ نے جڑانوالہ واقعہ سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ جڑانوالہ کا واقعہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ اس واقعہ سے پاکستان بھر میں مسیحی برادری کی دل آزاری ہوئی۔ پاکستانی قیادت و سوسائٹی نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ اس واقعہ کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔ واقعہ نے پاکستان میں روا داری اور باہمی احترام کے بین المذاہب مکالمے کو دوبارہ اجاگر کیا۔ ایسے پرتشدد اور عدم برداشت پر مبنی اقدامات پاکستانی اخلاقیات سے مطابقت نہیں رکھتے۔
دفتر خارجہ