• news

اعظم خان کا سائفر معاملے میں 161 کا بیان ریکارڈ 


 اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کا سائفر معاملے میں 161 کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا۔سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے توشہ خانہ کیس کے بعد سائفر معاملے میں حقائق کھول کر رکھ دیے، اعظم خان کا بیان بدھ کے روز ریکارڈ کیا گیا۔اعظم خان کے بیان کے بعد ہی ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت درج ایف آئی آر میں گرفتاریاں شروع کیں۔ شاہ محمود قریشی گرفتار ہیں۔
اعظم خان بیان ریکارڈ

ای پیپر-دی نیشن