• news

صدر کے دستخط والا معاملہ اہم مسئلہ  بات کر کے موقف دینگے، خالد مقبول


کراچی (نوائے وقت رپورٹ ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے صدر علوی کے دستخط والا معاملہ اہم مسئلہ ہے۔ اس پر ایم کیو ایم بات کر کے باضابطہ طور پر بتائے گی۔ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا اگر وہ جعلی دستخط کی بات کر رہے ہیں تو تشویش کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں آبادی میں ایک بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، کیا انتخابات میں ان کو موقع ملے گا؟ خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا دس دس سال انتخابات تاخیر سے ہوتے ہیں، دس دن ہی ملتوی کردیں لیکن شفاف ہوں۔ امید اور دعا ہے آنے والے الیکشن شفاف ہونگے۔
خالد مقبول

ای پیپر-دی نیشن