مودی کا بھارت اسلاموفوبیا کا گڑھ، مسلمان سماجی معاشی ، سیاسی بے انصافی کا شکار
نئی دہلی (این این آئی) انتہا پسندانہ نظریات رکھنے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دور اقتدار میں ہندوستان اسلامو فوبیا کا گڑھ بن گیا ہے اور مسلمان شدید سماجی تفریق، معاشی ابتری اور سیاسی تنہائی کا شکار ہیں۔ جہاں بھارتی مسلمان شدید سماجی تفریق، معاشی ابتری اور سیاسی تنہائی کا شکار ہیں جس کا اعتراف بین الاقوامی اداروں نے بھی کیا ہے۔ کونسل فار فارن ریلیشنز کی رپورٹ کے مطابق 2014 ءمیں مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد سے مسلمانوں کی سیاسی نمائندگی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اور بھارت کی مجموعی آبادی کا 15 فیصد ہونے کے باوجود پارلیمنٹ میں مسلمانوں کی نمائندگی صرف 5 فیصد ہے جبکہ بی جے پی میں کوئی مسلمان پارلیمنٹرین ہی نہیں۔ سٹمسن رپورٹ میں انکشاف کیا گیا مغربی بنگال کی 26 فیصد آبادی مسلمان لیکن پولیس میں حصہ صرف 7 فیصد ہے، آسام کی 31 فیصد آبادی مسلمان جبکہ پولیس میں صرف 10 فیصد ہیں۔ خود بھارتی ادارہ شماریات کی 2020 ءکی رپورٹ سے مسلمان مخالف اقدامات کی نشاندہی ہوتی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 2 فیصد سے بھی کم مسلم خواتین کو یونیورسٹی میں داخلہ ملتا ہے۔ آکسفیم نے مسلم طبقے کے حوالے سے معاشی ابتری کو رپورٹ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ تنخواہ دار طبقے میں مسلمانوں کا حصہ 23 فیصد سے گر کر 15 فیصد رہ گیا ہے جبکہ نجی شعبے میں مسلمانوں کی تنخواہ ہندوﺅں سے 49 فیصد کم ہے۔ مسلمانوں کے خلاف ملازمتی تفریق گزشتہ 16 برس میں 9 فیصد سے بڑھ کر 68 فیصد کی خوفناک حد تک پہنچ گئی ہے۔ کہا گیا ہے کہ 500 بڑی بھارتی کپمنیز میں صرف 2 فیصد مسلمان اعلی عہدوں پر ہیں۔ بی بی سی کا کہنا ہے کہ مودی سرکار یو سی سی، شہریت، گاﺅ رکھشک، طلاق اور حجاب سے متعلق قوانین کے ذریعے مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
مودی/ اسلامو فوبیا