• news

 ورلڈ شوٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی کشمالہ طلعت نے نیا قومی ریکارڈ بنا دیا


باکو (نیٹ نیوز) آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں جاری ورلڈ شوٹنگ چیمپئن شپ میں خواتین کی 25 میٹر پسٹل کیٹیگری میں پاکستان کی کشمالہ طارق نے نیا قومی ریکارڈ بنادیا تاہم وہ ایک پوائنٹ کی کمی کی وجہ سے فائنل اور ممکنہ طور پر اولمپک کوالیفیکشن سے محروم رہ گئیں۔ دو روز جاری رہنے والے 25 میٹر ائرپسٹل کے مقابلوں میں کشمالہ نے پہلے روز 290 اور دوسرے روز مزید 293 پوائنٹس حاصل کرکے مجموعی طور پر 583 پوائنٹس بنائے اور نیا قومی ریکارڈ بنادیا۔ اس سے قبل کشمالہ ہی نے اس سال ہونے والے نیشنل گیمز میں 582 پوائنٹس بنائے تھے۔
کشمالہ طلعت 

ای پیپر-دی نیشن