چین نے پاکستانی خشک مرچ کی درآمد کی باضابطہ منظوری دیدی
اسلام آ باد(نوائے وقت رپورٹ) چین نے پاکستانی خشک مرچ کی درآمد کی باضابطہ منظوری دیدی،یہ منظوری خاص طور پر پاکستان میں اگائی جانے والی کیپسکم انیوم ایل پلانٹ سے مرچوں سے متعلق ہے۔ گوادر پرو کے مطابق جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز آف چائنا (جی اے سی سی)نے پاکستان سے خشک مرچوں کی درآمد کی باضابطہ منظوری دے دی ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں ایک قابل ذکر پیش رفت ہے۔ یہ فیصلہ جاری ہونے والے ایک پروٹوکول میں تفصیل سے پاکستانی مرچوں کے لیے غذائیت سے متعلق ضروریات کا خاکہ پیش کرتا ہے۔ یہ منظوری خاص طور پر پاکستان میں اگائی جانے والی کیپسکم انیوم ایل پلانٹ سے مرچوں سے متعلق ہے۔
خشک مرچ