عملہ بھی علوی کے کنٹرول میں نہیں تو وہ ایوان صدر میں کیا کر رہے ہیں؟ ایمل ولی
پشاور(نیٹ نیوز) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ایمل ولی خان نے صدر مملکت کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا عملہ بھی ان کے کنٹرول میں نہیں تو وہ کیا کر رہے ہیں؟ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر دیے بیان میں ایمل ولی خان نے صدر مملکت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا جب آپ کا اپنا عملہ بھی آپ کے کنٹرول میں نہیں تو پھر ایوان صدر میں کیا کر رہے ہیں؟ دنیا کو مزید جگ ہنسائی کا موقع دینے کی بجائے گھر چلے جائیں۔ ولی خان اکثر فرمایا کرتے تھے پاکستان میں اقتدار کی کرسی پر ایلفی لگی ہوئی ہے۔ اللّٰہ ہمیں ایسی کرسیوں سے بچائے، ملک و قوم کی صحیح معنوں میں خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔
ایمل ولی