• news

 صدر کی جانب سے ترامیمی بلز کے معاملہ کو  نیا رخ دینا قابل مذمت ، آفتاب شیرپاو¿


اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی وطن پارٹی کے مر کزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاﺅ نے کہا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترامیمی بلز کے معاملہ کو نیا رخ دینے کی کوشش نہایت قابل مذمت اقدام ہے،یہاں سے جاری ایک بیان میں آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بلز کے معاملہ اور صدر مملکت کے بیان پر اپنے رد عمل میں کہا کہ صدر عارف علوی نے اس عمل سے اپنے عہدے کی بے توقیری کی ۔صدر اپنے غیرذمہ دارانہ بیان سے دنیا بھر میں ملک کی بدنامی کا باعث بنے ۔ آفتاب شیرپاﺅ نے کہا کہ سابق وزیراعظم سے جڑے لوگوں نے ہمیشہ اپنی نااہلی سے ملکی وقار کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی ۔ 
آفتاب شیرپاو¿

ای پیپر-دی نیشن