• news

نہم کے رزلٹ کا اعلان کل انٹرپارٹ ٹو کا 12 ستمبر کو ہوگا

لاہور (این این آئی) لاہور سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نہم جماعت کے رزلٹ کا اعلان کل( منگل)22 اگست کو کریں گے ۔رواں سال نہم جماعت کے سالانہ امتحان میں3 لاکھ بچوں نے شرکت کی ۔نتائج تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کیا جائے گا جبکہ بچے موبائل فون پر میسج کر کے بھی اپنا رزلٹ معلوم کر سکیں گے۔انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 12 ستمبر کو ہوگا۔پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے مشاورت مکمل کر لی ہے اور تمام بورڈز نتائج ایک ساتھ جاری کریں گے۔نتائج کی تاریخ کی حتمی منظوری سیکرٹری ہائر ایجوکیشن دیں گے۔لاہور بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے امتحان میں ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن