• news

احسن اقبال کی چینی صوبے شن جیانگ کے پارٹی سیکرٹری سے ملاقات

اسلام آباد(خبرنگار)سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے چین کے صوبے شن جیانگ کے پارٹی سیکرٹری ماشنگ رے سے ملاقات کی ملاقات میں باہمی تعلقات اور سی پیک پہ تفصیلی تبادلہ خیال ہواسیکرٹری ما شنگ رے نے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کی سی پیک کے لئے خدمات پہ پرزور خراج تحسین پیش کیاماشنگ رے نے کہا ہے کہ آپ پاکستان کے مدبر، آذمودہ اور نہایت تعلیم یافتہ سیاستدان ہیںآپ دنیا کی بہترین مینجمنٹ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل ہیں سی پیک کے لئے آپ کی خدمات تاریخی ہیںچین کے صدر شی جن پنگ پاکستان سے دوستی کو نہایت اہم سمجھتے ہیںچین کے نائب وزیر اعظم ہو لی فنگ کی سی پیک کی دس سالہ تقریبات میں شرکت اس کا مظہر ہے شن جیانگ سی پیک کی اہم گزرگاہ ہے، ہمیں تجارتی روابط بڑھانے ہیں احس ابقال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین دوستی اور بھائی چارہ کے لازوال بندھن میں جڑے ہیں سی پیک پورے خطے کے لئے خوشحالی کا پیامبر ہے سی پیک سڑک کا نام نہیں ، یہ تجارت، ثقافت ، ٹیکنالوجی، خوشحالی اور علاقائی تعاون کی راہداری ہے شن جیانگ اور گلگت بلتستان سی پیک کے گیٹ وے ہیںشن جیانگ اور گلگت بلتستان کے درمیان تجارت کا فروغ سی پیک کی اہم ترجیح ہے پاک چین بارڈر پہ تجارتی مارکیٹ قائم کر کے تجارت کو فروغ دیا جا سکتا ہے شن جیانگ اور گلگت بلتستان کے درمیان تجارتی اور ثقافتی تعلقات کا  پانچ سالہ روڈ میپ بنانا ہو گا: احسن اقبال سی پیک کی نگرانی میں شن جیانگ-گلگت بلتستان مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے کاشغر-پاکستان ریلوے لائین شن جیانگ صوبے کے لئے گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے شن جیانگ اور گلگت بلتستان کی یونیورسٹیوں کے مابین ایکسچینج پروگرام شروع کئے جائیں: احسن اقبال نے کہا ہے کہ شن جیانگ کی قیادت کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتا ہوں دورہ پاکستان سے شن جیانگ اور پاکستان کے مابین تجارت کو فروغ ملے گاسیکرٹری ما شنگ رے نے بارڈر مارکیٹ اور مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کی تجویز قبول کر لی سیکرٹری ما شنگ رے نے سابق وفاقی وزیر کی پاکستان دورہ کرنے کی دعوت بھی قبول کر لی ملاقات میں سینٹر رانا محمود الحسن، چیف اکانومسٹ ڈاکٹر ندیم جاوید اور پاکستان اییمبیسی کے سینئر افسران بھی شریک ہوئے

ای پیپر-دی نیشن