• news

’’سب پھڑے جان گے‘‘سیاسی حالات کی تشریح ہے، فردوس عاشق

اسلام آباد(نا مہ نگار)استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے موجودہ گرفتاریوں پر رد عمل میں کہا ہے کہ اس وقت کا سب سے ہٹ گانا’’سب پھڑے جان گے‘‘سیاسی حالات کی تشریح ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں بھی گرفتاری ڈالی جا چکی ہے۔ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی گرفتاری پی ٹی کے تاریک مستقبل کا اعلان ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام لیڈر شپ پابند سلاسل ہو جانے کی وجہ سے پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے اعلی درجے کی قیادت کی گرفتاری سانحہ نو مئی کے یوم الحساب کا آغاز ہے ملکی سلامتی پر محبان وطن کے لیے پہلی ترجیح پاکستان ہے آئی پی پی میں پی ٹی آئی کے رہنماوں کی شمولیت اس بات کی گواہی ہے۔ آئی پی پی ملک کے اچھے مستقبل کی خواہشمند ہے۔

ای پیپر-دی نیشن