ڈی آئی خان کے سرکاری ہسپتال میں انستھیزیا کی زیادہ مقدار سے نوجوان جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی ) ڈیرہ اسماعیل خان کے سرکاری ہسپتال میں مبینہ طور پر انستھیزیا کی زیادہ مقدار کے باعث نو جوان کی ہلاکت کے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ مفتی محمود میموریل ہسپتال میں حسین علی ناک کے معمولی آپریشن کیلئے گیا لیکن انستھیزیا کی غیر ضروری مقدار کے باعث دنیا سے کوچ کرگیا۔