• news

خانپور نہر میں افسوسناک واقعہ‘ نوجوان کو بچاتے دوسرا جاں بحق

فیروز والہ (نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی خانپور نہر میں نوجوان کو بچاتے ہوئے 25 سالہ نوجوان گہرے پانی میں ڈوب کر ہلاک، ریسکیو کے عملے نے بروقت کارروائی نہ کی جس پر متوفی کے  ساتھیوں نے مین روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا۔ خان پور نہر میں نہاتا ہوا نوجوان  پانی میں ڈوب گیا جس کو دیکھ کر شاہکوٹ سے آنے والے قافلہ میں شامل انضمام  نے نہر میں  چھلانگ لگا کر نوجوان کو بچا لیا جبکہ خود گہرے پانی میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔ نوجوان کی ہلاکت کے بارے میں ریسکیو شیخوپورہ اور کوٹ عبدالمالک کے عملے کو اطلاع دی گئی جنہوں نے بروقت کارروائی نہ کی جس پر قافلے کے سالار احسان کی قیادت میں ریسکیو 1122 کے خلاف احتجاجاً روڈ بلاک کر دیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ریسکیو کے افسران اور عملے کے خلاف  کارروائی کی جائے۔  پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو یقین دہانی کرائی اور  ٹریفک کا نظام بحال کرایا‘ مقامی  غوطہ خوروں اور ریسکیو کا عملہ لاش کو تلاش کر رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن