• news

محتسب پنجاب کے حکم پر پی ایچ اے ملازم کی بیوہ خاتون کی داد رسی

لاہور( این این آئی)محتسب پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان کے حکم پر ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی گوجرانوالہ نے متوفی ملازم کی بیوہ کو واجبات مبلغ 24,01,974/- روپے کی ادائیگی کر دی ۔مذکورہ  خاتون نے شکایت درج کروائی تھی کہ اس کا خاوند پی ایچ اے گوجرانوالہ میں بطور سپرے مین کام کرتے ہوئے ،دوران ملازمت سال 2020 میں وفات پا گیا تھا لیکن ادارے نے تقرری وارثان کی ڈگری کے باوجود بار بار درخواست پر بھی واجبات ادا نہ کئے۔ سائلہ اور باقی وارثان متوفی کا کوئی روزگار نہ ہے شکایت کنندہ نے دفتر محتسب پنجاب میں واجبات دلوائے جانے کی بابت درخواست گزاری ۔محتسب پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان نے ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی گوجرانوالہ کو درخواست دہندہ کے خاوند کے بقایاجات ادا کرنے کی ہدایات جاری کیں جس پر متعلقہ ادارہ کی جانب سے سائلہ کو قواعد کے تحت حاصل فوائد کے ضمن میں واجبات مبلغ 24,01,974/- روپے کی ادائیگی کر دی گئی ۔

ای پیپر-دی نیشن