• news

کراچی میں فائرنگ سے پیپلزپارٹی کا علاقائی عہدیدار جاں بحق

 کراچی (آئی این پی )اتحاد ٹائون میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پیپلزپارٹی کا علاقائی عہدیدار شوکت حماد جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹان عابد آباد میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پیپلزپارٹی کے علاقائی عہدیدار کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت شوکت کے نام سے ہوئی ہے، مقتول سیاسی جماعت کا علاقائی عہدیدار تھا، واقعہ ابتدائی طور پر ڈکیتی مزاحمت کا معلوم ہوتا ہے، مقتول گھر کے باہر بیٹھا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن