• news

پارلیمنٹ کے پاس بلز پر دستخط نہ کرنا ، روکے رکھنا بہت بڑی خیانت :مولانا عبدالغفور حیدری 


لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی نے صدارت کے اہم منصب پر بیٹھ کر اپنے لیڈر سے بھی بڑا جھوٹ بولا ہے اور بددیانتی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پارلیمنٹ نے جو بل پاس کئے وہ کوئی ایک فرد کے خواہشات پر مبنی نہیں ہوتے ہے بلکہ ملکی اور قومی مفاد میں ہوتے ہے۔ پارلیمنٹ کے پاس شدہ بلز پر دستخط نہ کرنا یا انہیں روکے رکھنا بہت بڑی خیانت ہے۔ عارف علوی نے پارلیمنٹ کے بلز کی منظوری نہ دیکر اپنے منصب کے منافی قدم اٹھایا ہے۔ عارف علوی نے ایک قومی جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ ایسے شخص کو صدارت کے منصب پر نہیں ہونا چاہئے بلکہ اسے فوری طور پر مستعفی ہونا چاہئے۔ جس طرح ان کا لیڈر 5 سال مسلسل جھوٹ بولتا رہا۔ عارف علوی بھی جاتے جاتے جھوٹ اور اس جیسے کردار کا مرتکب ہوئے ہیں۔ عارف علوی قومی جرم کیا ہے۔ آخرت میں بددیانتی اور خیانت کی سزا بھگتنا ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن