اسلام آباد،راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گروہ کے 2 ارکان گرفتار
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آ باد کیپیٹل پولیس تھا نہ شہزاد ٹاون پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گروہ کے دو ارکان کو گرفتارکرلیا، ملزمان سے 14لاکھ روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر ناصرخاں کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں اسلام آ باد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جر ائم پیشہ عنا صراور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں تھانہ شہزاد ٹاون پولیس نے تکنیکی اورانسانی ذرائع استعمال کرتے ہوئے چوری وراہزنی کی متعدد وارداتو ں میں ملوث منظم گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کی شنا خت محمد ولی اور محمد رفیق کے نا مو ں سے ہو ئی ہے، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 14 لاکھ روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے.