• news

 الیکشن آئینی حدود کے اندر وقت مقررہ پر ہو نگے:رانا تنویر حسین


شیخوپورہ+جوئیانوالہ(نمائندگان نوائے وقت) سابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ الیکشن آئینی حدود کے اندر وقت مقررہ پر ہوں گے نواز لیگ انتخابات کا التوا نہیں چاہتی الیکشن کمیشن کو بروقت انتخابات کروانے کا مطالبہ تمام سیاسی جماعتوں کا یکساں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گاﺅں خانپور کے عوام کے دیرینہ مطالبہ پر گاﺅں کے لنک روڈ کی تعمیر کے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرنواز لیگ کے ضلعی رہنما سابق ممبر ضلع کونسل و امیدوار پی پی 138حاجی طارق محمود ڈوگر، سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر، محمود اختر گورایہ، ملک راشد متین ڈوگر، نوید بگا ڈوگر، ذیشان شوکت ڈوگر اور عامر طارق ڈوگر،حاجی عبدالغفار ڈوگر، اسماعیل ڈوگر، صدیق ڈوگر، قمر ڈوگر، سید غضنفر بخاری، سیٹھ منظور حسین، عباد بھولا ڈوگر، ملک ضیاءالدین، امانت عرف مانا، شاہد جٹ، ملک تنویر حسین ڈوگر، میاں سہیل، ملک علی احمد ڈوگر، عنایت ٹھیکیدار، بابو حسین، مشتاق مہر، شوکت علی ناز سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ای پیپر-دی نیشن