حمزہ شہباز سے چوہدری شہباز چھینہ کی ملاقات، مختلف امورپر تبادلہ خیال
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے نواز لیگ حلقہ پی پی 142کے امیدوار چوہدری شہباز چھینہ نے ملاقات کی ہے اور ان سے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر تاریخی استقبال اور آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں سمیت ضلع کی انتظامی و تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شہباز چھینہ نے کہا کہ پارٹی قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی ستمبر میں متوقع ہے جس کا اعلان وہ خود کریں گے۔