قصور: انتظامیہ کی ناک کے نیچے میونسپل کمیٹی کے اہلکار بھتہ لینے میں مصروف
قصور(نمائندہ نوائے وقت) ضلعی انتظامیہ کی ناک کے نیچے میونسپل کمیٹی کے اہلکار بھتہ لینے میں مگن ضلعی انتظامیہ محض فوٹو سیشن پر توجہ مرکوز کئے ہوئے میڈیم نورجہان کے مشہور گانے کے بول میرا سوھنا شہر قصور کو شرمندہ تعبیر کرنے میں اپنا بھرپور کردارادا کررہی ہے۔ مین فیروز پور روڈ کمال چشتی کے اطراف پریس کلب قصور کے اعتراف ودیگر مین شاہراہوں داخلی وخارجی راستوں پر جگہہ جگہہ گندگی کے ڈھیر ڈنمپنگ پوا ئنٹ کے مناظرپیش کررہے ہیں۔ انکروچمنٹ کے خاتمہ کا نعرہ لگانے والے اہلکاران ہوٹل والوں سے کھانا اور بھتہ لیکر شہر قصور کو گندہ کرنے کا لائیسنس جاری کیے ہوئے ہیں ۔شہریو ں نے قصور انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا اور زمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کردیا۔