ون ڈے سیریز کیلئے 7 رکنی کمنٹری پینل کا اعلان
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کیلئے 7 رکنی کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پینل میں سابق کپتان عامر سہیل، رمیز راجہ اور ایچ ڈی ایکرمین سمیت ڈیوڈ گرور کے نام شامل ہیں۔ ماہاروف، فرہد فدائی اور دویندر کمار کے نام بھی شامل ہیں۔ میزبان افغانستان کی جانب سے شائقین کیلئے مفت داخلے کا اعلان کیا گیا ہے۔